فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی شفافیت کا بھانڈا پھوٹ چکا ، شازیہ مری

224

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے فرخ حبیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارن ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی شفافیت کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، ممنوعہ اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کو فنڈ کیا گیا اور پول کھلنے پر جھوٹ بولا جا رہا ہے ۔شازیہ مری نے کہا کہ اسپتال کے نام پر امریکا میں ہندوستانیوں نے جو پیسے دیے انکے چیک پی ٹی آئی کے نام پر لکھوائے گئے ،پی ٹی آئی نے ہسپتال چندے کے پیسوں میں بھی فراڈ کیا اور پارٹی پر پیسہ لگایا ہے۔ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کے بنیادی رکن ہیں اس لیے وہ انکے سب راز جانتے ہیں، عمران خان نیازی حقائق اور سچ چھپانے میں مہارت رکھتے ہیں،حقائق سامنے آنے کے بعد نیازی اینڈ کمپنی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔