الخدمت کے زیراہتمام ایمپلائیز پرفارمنس ایوارڈ تقریب

313

لاہور(نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے تحت منعقدہ تقریب میں سال 2020ء اور2021ء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے الخدمت کارکنان کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ مجموعی طورپر سال2020ء کے بہترین کارکن کا ایوارڈ میڈیا ریلیشنز ڈپارٹمنٹ کے شعیب ہاشمی اور الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے طارق وحید کو ملا، اسی طرح سال 2021ء کے بہترین کارکن سماجی خدمات پروگرام کے فرحان خالد اور ہیلتھ فاؤنڈیشن کے حافظ طاہر کامران قرار پائے۔اس کے علاوہ دیگر الخدمت پروگرامز اور ڈپارٹمنٹس سے بھی پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کارکنان کو پرفارمنس ایوارڈ ز دیے گئے۔اِس موقع پرمحمد عبدالشکور نے کہا کہ ایسی تقاریب کا مقصد کارکنان کی حوصلہ افزائی اور ایک مثبت رحجان کو فروغ دینا ہے تاکہ تمام کارکنان زیادہ بہتر انداز میں فرائض سرانجام دے سکیں۔ تقریب میں سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص، نائب صدر ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ، چیئرمین الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال، نیشنل ڈائریکٹر مواخات پروگرام عامر محمود چیمہ سمیت دیگر ذمے داران نے شرکت کی۔تقریب کی میزبانی کے فرائض شعیب ہاشمی، حسن المغیرہ ظفر،محمد رضوان اور علی حیات نے سرانجام دیے۔