ملک میں فوری انتخاب ہی مسائل کا حل ہے‘ شاہد خاقان

235

اسلام اباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری بتائیں کس کی کس سے ملاقات ہوئی، ملک میں فوری انتخاب ہی مسائل کا حل ہیں، ہاتھ اور بیساکھیاں ہٹیں گی تو نمبر پورے ہوجائیں گے، عمران خان نے باہر 2 کمپنیاں بنا کر کرپشن کی، لوٹ مار کرنے والے حکومتی بینچوں پر براجمان ہیں، بے نامی درخواستوں پر کیس بنائے جاتے ہیں، اب تک ایک الزام ثابت نہیں ہوسکا، نیب کا احتساب ہوگا، جواب دینا پڑے گا۔شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا تماشا جاری ہے، 4 ماہ ہو چکے، چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر چل رہا ہے، چیئرمین نیب بتائیں کونسی کرپشن سیاست دانوں نے کی ؟ جنہوں نے کرپشن کی وہ وفاقی کابینہ میں بیٹھے ہیں، ڈاکے مار رہے ہیں، عمران خان نے فارن بنک اکاونٹس چھپائے، گمنام افراد کی درخواستوں پر کیسز بنائے جاتے ہیں، اب نیب کا احتساب ہوگا۔