سونے کی فی تولہ قیمت میں200روپے کمی

387

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1811 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت200روپے کمی سے 1 لاکھ 25 ہزار اور دس گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی سے 1 لاکھ 7 ہزار 167 روپے رہی۔