اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 177.20روپے ہو گئی

532

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر گھٹ گئی فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے ڈالرکی قیمت خرید 175.85 روپے سے بڑھ کر 176.20 روپے اور قیمت فروخت 176 روپے سے بڑھ کر 176.30 روپے ہو گئی اسی طرح 20 پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 177 روپے سے بڑھ کر 177.20 روپے اور قیمت فروخت 177.50 روپے سے بڑھ کر 177.70 روپے ہوگئی۔