تاجر شیخ امتیاز حسین روٹری انٹرنیشنل کے اسسٹنٹ گورنرنامزد

298

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف بزنس مین و سماجی شخصیت شیخ امتیاز حسین کو 23-2022کے لیے روٹری انٹرنیشنل کا اسسٹنٹ گورنرنامزدکردیا گیاشیخ امتیاز حسین ڈسٹرکٹ چیئر UNاینڈ ڈپلو میٹک کمیٹی،امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے پریذیڈینٹ، ملیشیاء پاکستان بزنس کونسل کے ڈائریکٹر، پاکستان ایکسیلینس کلب کے ایگزیکٹو ممبر،امتیاز انٹرپرائز کے ایم ڈی کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیںجبکہ شیخ امتیاز حسین کو ان کی اعلی کارکردگی پر بیسٹ ڈسٹرکٹ پریذیڈینٹ و بیسٹ کمیونٹی سروسز اور معروف بزنس مین پاکستان ایکسیلینس ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ3271کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر شیخ امتیاز حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روٹری انٹر نیشنل دنیا کا سب سے بڑا فعال سماجی ادارہ ہے جس کے پلیٹ فارم سے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جاتا ہے انہوںنے کہا کہ موجودہ صدی کے دو بڑے مسائل ہیںجن میں ایک کوروناوباء اور دوسرا ماحولیاتی آلودگی سے بچنا ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف شجر کاری مہم شروع کر رکھی ہے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیںاور زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تا کہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کیا جا سکے انہوںنے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں اس سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے جس سے نہ صرف سیلاب اورزلزلے آرہے ہیں بلکہ گلشیئرز سے تیزی سے پگھل رہے ہیں اور گرین گیسز مسئلہ بنی ہوئی ہے۔