لانڈھی میں خاتون قتل، دیگر حادثات میں6افراد جاں بحق

191

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوںمیں حادثات و واقعات کے دوران خاتون سمیت 7افراد جاںبحق ہو گئے دیگر واقعات میںماں بیٹا سمیت 12افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے مرتضیٰ چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں 50سالہ شخص جاں بحق ہو گیا،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہو سکے ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش سرد خانے میں رکھوادی ہے،کلفٹن کے علاقے تین تلوارکے قریب ٹریفک حادثے میں30سالہ شخص جاں بحق ہو گیا،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں متوفی کے پا س سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہو سکے ،پولیس نے لاش سرد خانے رکھوادی ہے،شرافی گوٹھ تھانے کی حدود مکان نمبر 42مل ایریا لانڈھی مانسہرہ کالونی اسماعیل گوٹھ کے قریب گھر میں فائرنگ سے ایک خاتون جاںبحق ہو گئی ،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں متوفی کی شناخت 27سالہ مریم دختر زارشاہ کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق متوفیہ نے خو کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا ، واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے،چاکیواڑہ عید گاہ گراؤنڈ کے قریب فٹ پاتھ سے 33سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش سرد ضانے رکھوادی ہے، ملیر ہالٹ ریلوے ٹریک ٹرین سے کٹ کر65سالہ شخص جاںبحق ہو گیا ،جسے اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاکے تلاش اور شناخت کے لیے سرد خانے میں رکھوادی ہے، قائدہ آباد تھانے کی حدود اسلامی کانٹا شفیع موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں 48سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ،جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سر د خانے رکھوا دیا گیا ۔ شارع نورجہاں تھانے کی حدود شادمان ٹائون کے ڈی اے فلیٹ ہائوس نمبر19سے 77سالہ نسیم الحق ولد انوارالحق کی 4دن پرانی لاش ملی۔ متوفی کی لاش کوضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔دوسری جانب یوسف پلازہ تھانے کی حدود ایف بی ایریا بلاک 16 میں فائرنگ سے ماں 50سالہ نورالصباح زوجہ مظاہر حسین اور بیٹا 20سالہ مزمل ولد مظاہر حسین زخمی ہوگئے ،زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔