کورنا ویکسین لگوانے کے بعد شہری چلنے اور بولنے لگا

2778

جھاڑ کھنڈ: بھارت میں کورونا ویکسین لگوانے کے بعد مبینہ طور پر ایک معذور شخص نہ صرف اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا ہے بلکہ وہ بات بھی کرنے لگا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے 55 سالہ دُلارچند مونڈا نے چار جنوری کو ویکسین لگوائی تھی، جس کے اگلے ہی روز سے اس کی حالت بہتر ہونے لگی اور پہلے انہوں نے پیر ہلائے اور اس کے بعد ان کی آواز بھی لوٹ آئی۔ بوکارو نامی علاقے کے دلارچند کی کیفیت دیکھ کر سول ہسپتال کے سرجن جتیندرا نے حیرت کا اظہار کیا اور تفتیش کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دی ہے۔

دلارچند چار سال قبل ایک حادثے کے شکار ہوئے تھے جس کے بعد ان کا اعصابی نظام شدید مجروح ہوا تھا۔ اس کے بعد وہ گویائی اور چلنے پھرنے سے قاصر تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ کووڈ ویکسین کا کمال ہے جس کی وجہ سے وہ چلنے اور بولنے لگے ہیں، دلار چند اسے معجزہ کہتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ویکسین لگانے کے چند روز بعد ہی میں بولنے لگا اور پیروں پر کھڑے ہوگئے۔ تاہم ڈاکٹر جتیندرا نے کہا کہ اس کا حتمی فیصلہ سائنسداں ہی کریں گے کیونکہ چار سال پرانی کیفیت سے یکدم تندرست ہوجانا ایک ناقابلِ یقین عمل ہے۔