سوڈان میںغیر یقینی سیاسی صورتحال،متوازی مارکیٹ میں پائونڈ کی قیمت گرگئی

219

خرطوم:سوڈان میں بلیک مارکیٹ میں ملکی کرنسی کی قیمت میں تین فی صد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے اور ایک ڈالر کی قیمت 465 سوڈانی پائونڈ ہوگئی ہے کیونکہ اکتوبر میں فوج کی حکومت مخالف بغاوت کے بعد جاری سیاسی غیریقینی صورت حال میں ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوڈانی پائونڈ کی قدر میں فروری 2021 میں عبوری حکومت کی جانب سے متعارف کردہ اقتصادی اصلاحات کے بعد تیزی سے کمی واقع ہوئی تھی۔

البتہ وہ حالیہ مہینوں میں زیادہ تر مستحکم ہوا تھا اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی نگرانی میں تھا۔فوجی قیادت نے اصلاحات کے تحفظ کی کوشش کے نام پر وزیراعظم عبداللہ حمدوک کی حکومت تحلیل کردی تھی اور انھیں نومبر میں ایک معاہدے کے تحت بحال کیا تھا لیکن انھوں نے رواں ماہ کے اوائل میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔دارالحکومت خرطوم کے ایک تاجرکا کہنا تھا کہ لوگ اپنے اثاثوں کے تحفظ کے لیے ڈالرخرید کررہے ہیں، ملک کی صورت حال خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظرڈالر کی بڑی مانگ ہے۔