وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نا اہلی درخواست کی سماعت 

379
تحریک عدم اعتماد:وزیراعلی سندھ نے اقلیتی ارکان سے مدد مانگ لی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے دوہری شہریت اور اقامہ کی بنیاد پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی نا اہلی کیلئے  دائر  درخواست پر  سماعت کی۔

عدالت عظمی نے دہری شہریت معاملہ پر نا اہلی مستقل ہوگی یا عارضی، وکلاءسے معاونت طلب کرتے ہوئے فریقین کو قانونی نقطہ پر تیاری کرنے کا حکم دیدیا۔ منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے دوہری شہریت اور اقامہ کی بنیاد پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت مراد علی شاہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ دہری شہریت کا فیصلہ آنے پر استعفیٰ دے کر مراد علی شاہ نے دوبارہ الیکشن لڑا۔ جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ اس کا مطلب ہے نا اہلی کا سامنا کرنے کے آپ کے موکل عادی ہوگئے ہیں، مراد علی شاہ کیخلاف نا اہلی کی تیسری مرتبہ درخواست دائر ہوئی ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ نا اہلی تاحیات ہوگی،شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ آجائے تو کیا نا اہل فرد الیکشن لڑ سکتا ہے، سینیٹرز دہری شہریت کیس میں لارجر بینچ فیصلہ دے چکا ہے، دہری شہریت معاملہ پر نا اہلی مستقل ہوگی یا عارضی، وکلاءعدالت کی معاونت کریں۔

عدالت عظمیٰ نے دہری شہریت معاملہ پر نا اہلی مستقل ہوگی یا عارضی، وکلاءسے معاونت طلب کرتے ہوئے فریقین کو قانونی نقطہ پر تیاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے معاملہ پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔