شاہ سلمان ریزرو میں چار لاکھ مقامی درختوں کی شجر کاری کا اعلان

272

ریاض: نیشنل سینٹر فار دی ڈیویلپمنٹ آف ویجیٹیشن کور اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفکیشن کے چیف ایگزیکٹو خالد عبدالقادر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو میں ایک قومی جنگلاتی کمپنی کے ساتھ دو سالہ معاہدے پر دستخط کردیئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے تحت مقامی درختوں کے چار لاکھ پودوں کی شجر کاری کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پودوں کی آب پاشی، دیکھ بھال اور دیگر امور بھی انجام دیے جائیں گے۔جنگلات کا منصوبہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ایک تعاون کے معاہدے کا حصہ ہے تاکہ ریزرو میں پودوں کے احاطہ کو تیار کیا جا سکے۔

مرکز کی طرف سے مملکت کے ارد گرد سبزے کو فروغ دینے، صحرا کو کم کرنے، حیاتیاتی تنوع بحال کرنے کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر قدرتی ماحول اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔