فلسطینی اسیر نے چار روز بعد بھوک ہڑتال معطل کر دی

225

رام اللہ: اسرائیل کی اک جیل میں قید فلسطینی محمد العارضہ نے بہ طور احتجاج شروع کی گئی بھوک ہڑتال چار روز کے بعد معطل کردی ہے اورکہاہے کہ وہ بھوک ہڑتال معطل کرکے قابض اسرائیلی انتظامیہ کو ناروا پابندیوں کے نفاذ کو ختم کرنے کے لیے مہلت دیتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے وکیل کریم عجوہ نے کہا کہ اسیر العارضہ نے چار روز سے جاری بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسیر العارضہ نے اسرائیلی حکام کو اپنے مطالبات کی ایک فہرست دی ہے اور انہیں مطالبات پوری کرنے کے لیے مزید مہلت دی گئی ہے۔

مطالبات کی فہرست میں ان پر عاید کی گئی پابندیوں کو ختم کرنے اور ان کے حالات کو بہتر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اسیر العارضہ پر اپنے رشتہ داروں سے ملاقات، جیل کی اسپتال سے فائدہ اٹھانے، سردیوں میں بجلی کے ہیٹر کے استعمال پر پابندی کے ساتھ ان پر بھاری جرمانے عاید کیے گئے ہیں۔ وہ شدید سردی میں غیر انسانی ماحول میں کال کوٹھڑیوں میں قید ہیں۔