اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، النقب سے 131 فلسطینی گرفتار

289

رام اللہ: کلب برائے فلسطین کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاون میں 131 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ تمام گرفتار فلسطینیوں کو عدالت میں پیش کیا گیا اور اس کے بعد ان سے تفتیش کی گئی۔ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مئی 2021 کے بعد قابض فوج نے سنہ 1948  کے فلسطینی علاقوں سے 2000 سے زاید فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔کلب برائے اسیران کے مطابق ان دنوں جزیرہ النقب میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مقامی فلسطینی آبادی کے خلاف کریک ڈاون جاری ہیاور فلسطین کیحالیہ عرصے کے دوران النقب قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کا جڑ بن چکا ہے۔