بددیانت حکومت کے دور میں ملک غذائی قلت کا شکار ہوگیا، حمزہ شہباز

198
نالائق حکمرانوں سے عوام کو نجات دلائیں گے، حمزہ شہباز

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کھاد کے بحران اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر حکومت پرشدیدتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بددیانت حکومت کے دور میں زرعی ملک غذائی قلت کا شکار ہوگیا،پٹرول اور ڈیزل 74 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کھاد کارخانوں کو گزشتہ چند ماہ کے دوران گیس فراہمی نہ ہونے سے بھی پیداوار کم ہوئی ،کرپٹ حکومت کی سرپرستی میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کا بازار گرم ہے،تین ہزار روپے بلیک میں یوریا مل جانے والا کسان خوش قسمت تصور ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی غفلت اور مجرمانہ نااہلی سے گندم کی پیداوار 15 سے 20 فیصد متاثر ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بھی کھاد کے لئے دربدر پھرتے کسان پر بجلی بن کر گرا ہے،پٹرولیم مصنوعات پرحکومت 31 روپے سے زائد ٹیکسز کی مد میں وصول کررہی ہے۔