جعلی اور فینسی نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف مقدمات درج ہونگے

601

لاہور:جعلی، فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف 21جنوری سے مقدمات درج ہوں گے۔ سی ٹی او منتظر مہدی کے مطابق وارننگ مہم میں 04 روز تک توسیع کر دی گئی ہے اور21 جنوری بروز جمعہ سے جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چار روز تک غیر نمونہ نمبر پلیٹس گاڑیوں کو وارننگ دی جائے گی، آگاہی مہم کے بعد میں وارننگ مہم شروع کی جارہی ہے، کریک ڈائون میں توسیع کا مقصد ڈور ٹو ڈور آگاہی پیغام کو پہنچانا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ 03 سو زائد نمبر پلیٹس مینوفیکچررز کو وارننگ اور آگاہی نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں، آگاہی مہم کے دوران اب تک 01 لاکھ سے زائد شہریوں کو واننگ دی جاچکی ہیں، جعلی، بوگس اور نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر چالان کی بجائے مقدمہ درج ہوگامقدمات موٹروہیکل آرڈیننس آرڈنینس 97 اے کے تحت درج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بوگس، نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو دو سال قید، دو لاکھ تک جرمانہ ہوگا،  مینوفیکچررز کو ایک سال قید اور ایک لاکھ تک جرمانہ پر ہوگا، نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں۔ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں انہیں چالان نہیں کیا جائے گا۔