شدید دھند کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول بروقت نہ ہو سکا

219

لاہور: شدید دھند کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول بروقت نہ ہو سکا ،گزشتہ روز بھی مسافر ٹرینیں2سے8گھنٹے سے زائد وقت تک تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ رپورٹ کے مطابق کراچی ایکسپریس8 گھنٹے20منٹ ،عوام ایکسپریس 6 گھنٹے ،رحمان باباایکسپریس 5 گھنٹے30 منٹ ،پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹے ،جعفر ایکسپریس3 گھنٹے ،فرید ایکسپریس 2 گھنٹے50منٹ ،علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے30منٹ ،پاک بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے 20منٹ ،قراقرم ایکسپریس ،شاہ حسین ایکسپریس ،تیز گام ،ملتان یکسپریس2،خیبرمیل ایکسپریس اورسرسید ایکسپریس2گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔