کورونا وائرس: وفاق کے پانچ اسکولوں کو سیل کر دیا گیا

344

اسلام آباد : وفاقی داراالحکومت اسلام آباد کے اسکولز میں کورونا کیسز تیزی سے سامنے آنے لگے ،وفاق کے پانچ اسکولوں کو سیل کر دیا گیا ۔  کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے باعث آئی ایم سی جی F-6/2 ,G 6/1-3 کو سیل کر دیا گیا ،آئی ایم ایس جی شکریال،ائی ایم سی جی پوسٹ گریجویٹ ایف سیون فور اور آئی ایم سی بی جی ٹین فور بھی بند کر دیئے گئے ،اسکولز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔اسوقت اسلام آباد کے مجموعی طور پر سات اسکول سیل کیے جاچکے ہیں۔