بجلی صارفین کیلئے بری خبر،ٹیرف میں اضافے کی تیاری

332

آئی ایم ایف کی شرط پر ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاری کی جا رہی ہے، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید95 پیسے تک فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت توانائی نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

نیپرا کو کی گئی درخواست میں ماہانہ200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کی بجلی مہنگی نہ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق باقی سب سلیبز کیلئے فی یونٹ بجلی8پیسے سے95پیسے تک مہنگی کرنے کی تجویز ہے اس کے علاوہ 100یونٹ استعمال تک فی یونٹ8پیسے اضافے کی تجویز ہے۔نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ 100سے200یونٹ کے استعمال تک فی یونٹ18پیسے اضافے اور201سے300یونٹ تک استعمال پر فی یونٹ48پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔301سے700یونٹ تک فی یونٹ 95پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

بنیادی ٹیرف میں اضافے سے سالانہ20ارب روپے کی سبسڈی ختم کی جائے گی۔مجموعی طور پر 20 ارب روپے کی سبسڈی ختم کرنے کی تجویز ہے، نیپرا سے کی گئی درخواست میں ایک سلیب کا فائدہ ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔۔بجلی کی قیمت میں اضافہ کے الیکٹرک کیلئے نہیں مانگا گیا۔نیپرا کے مطابق درخواست کی24جنوری کوسماعت کی جائے گی۔