آسٹریلیا نے خود اپنی تذلیل کی، جوکووچ کو ڈی پورٹ کرنے پر سربین صدر برس پڑے

261

ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو ڈی پورٹ کرنے پر سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ آسٹریلیا پر برس پڑے سربین صدرنے اپنے بیان میں کہاکہ آسٹریلیا سمجھتا ہے کہ 10 روز برا رویہ اپنا کر انہوں نے جوکووچ کی تذلیل کی لیکن آسٹریلیا نے خود اپنی تذلیل کی ہے۔

الیگزینڈر ووجچ کا کہنا تھا کہ نوواک جوکووچ سر اٹھا کر اپنے ملک واپس آسکتا ہے۔خیال رہے کہ ٹینس کے عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کا آسٹریلیا کا ویزا منسوخ کر دیا گیا، تین ججز نے متفقہ طور پر جوکووچ کی اپیل مستردکردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے دبئی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں وہ آسٹریلیا سے براستہ دبئی واپس سربیا جائیں گے۔

واضح رہے کہ نوواک جوکووچ بغیرکویڈ ویکسین کے ٹینس آسٹریلیا کی جانب سے ملے طبی استثنا پر آسٹریلیا پہنچے تھے۔ جوکووچ نے آسٹریلیا کے امیگریشن حکام کی جانب سے اپنا ویزا دوسری مرتبہ منسوخ کیے جانے کے خلاف فیڈرل کورٹ میں اپیل کی تھی جو مستردکردی گئی اور اانہیں ڈی پورٹ کردیا گیا۔