تیزرفتارٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار لقمہ اجل بن گیا

196

فیصل آباد: سمندری روڈ پر بلوچ والا کے قریب تیزرفتارٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار لقمہ اجل بن گیا حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔

بتایا جاتا ہے کہ مدینہ ٹائون کے علاقہ محلہ یوسف آباد کا رہائشی 30سالہ کاشف ولد جاوید مسیح کام کاج کے سلسلہ میں موٹرسائیکل پرجارہا تھا جب وہ سمندری روڈ پر بلوچ والا سٹاپ کے قریب پہنچا توتیزرفتار ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر بری طرح زخمی ہوکر گرپڑا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم موقع پر پہنچی تومذکورہ موٹرسائیکل سوارکاشف مسیح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑچکا تھا تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔