سند ھ میںبے امنی،چوری، ڈاکے کے واقعات معمول بن چکے ،ایاز پلیجو

299

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے نصیر آباد میںبیدردی سے قتل کیے گئے معصوم بچے نوید بروہی کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سند ھ میںبے امنی،چوری ڈاکے، اغوا کے واقعات معمول بن چکے ہیں ،جرائم پیشہ لوگ طاقتور ہوتے جارہے ہیں، قانون بے بس نظر آتا ہے ،پولیس میں پایا جانے والا کرپٹ عنصر انصاف کی
راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، سندھ میں بچوں وخواتین پر تشدد ، قتل کے واقعات ہورہے ہیں ،معصوم بچوں کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کے واقعات ہورہے ہیں لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر عبرت ناک سزا دی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ وفاق کی سیاست کرکے اقتدار میں آنے والے پارٹیاں کرپشن کرکے عوام کی دولت پر عیاشی کررہی ہے مہنگائی ، بے روز گاری، غربت عام شہری کا مقدر بنادیا گیا ہے، لوگ دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کے قریب آتے ہی ایم کیو ایم سندھ توڑنے کی باتیں کرتی ہے اور پیپلزپارٹی سندھ کارڈ استعمال کرتی ہے۔