منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار

209

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔ چیک پوسٹ پبن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش امتیاز علی عرف ببو ہالیپوٹو کو 10 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔تھانہ Aسیکشن پولیس نے مختلف مقامات سے
کارروائیاں کرتے ہوئے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان محمد نبیل آرائیں اور یاسر راجپوت کے قبضے سے 10 بوتلیں، ملزم محمد ساجد عباسی کے قبضے سے 10 بوتلیں اور ملزم کبیر عباسی کے قبضے سے 5 بوتلیں شراب برآمد ہوئیں، اے سیکشن پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ Bسیکشن پولیس نے مسلی پاڑہ یونٹ نمبر 10 لطیف آباد کے قریب سے منشیات فروش حمزہ عرف سونو کو 5 بوتلیں کچی شراب سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔علاوہ ازیںتھانہ ہوسڑی پولیس نے گوٹھ قاسم پنہور کے قریب کچی شراب کی بھٹی پر چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں کچی شراب برآمد کرلی جبکہ 3 ملزمان غلام دین عرف نبو پنہور، نعمان پنہور اور عمران ماچھی پولیس کو آتا دیکھ کر موقع سے فرار ہوگئے، چھاپے میں 100 لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی، مفرور ملزمان کے خلاف تھانہ ہوسڑی میں حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ ٹنڈو جام پولیس نے منظم جرائم میں ملوث ملزمان بچل مگسی اور قائم مگسی اپنی گاڑی میں بھاری مقدار میں کچی شراب کی سپلائی دینے کے لیے جارہے ہیں جس پر پولیس نے بروقت گوٹھ صوبو مگسی کے قریب چھاپا مارا جہاں مذکورہ ملزمان پولیس کو آتا دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔مفرور ملزمان کی گاڑی سے 30 لیٹر والے 2 عدد کین اور 5 عدد بوتلوں میں 10 لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی۔ ایس ایچ او ٹنڈو جام انسپکٹر شاہد خان پٹھان نے جوئے کے اڈے پر چھاپا مار کر ایک جواری محمد عامر راجپوت کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے 3 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔گرفتار و مفرور ملزمان کے قبضے سے 4،000 روپے کیش، 52 تاش کے پتے اور آکڑہ پرچیاں برآمد ہوئیں۔