پی ایس ایل، چند روز باقی،کرونا نے پی سی بی ہیڈکوارٹر کو لپیٹ میں لے لیا

168

لاہور(آئی این پی) پاکستان سپرلیگ کے آغاز میں چند دن باقی ہیں لیکن اس سے پہلے کورونا وائرس نے ایک مرتبہ پھر کرکٹ بورڈ میں کھلبلی مچادی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں اب تک مجموعی طورپر 10کوویڈ کیسز مثبت کی نشاندہی ہوئی ہے۔ کوویڈ پازٹیو کیسز میں زیادہ تر چھوٹے درجے کا اسٹاف شامل ہے۔گزشتہ ہفتے4 ملازمین کے کوویڈ پازیٹو رپورٹس پر بورڈ نے تمام اسٹاف کے کوویڈ ٹیسٹ کرائے تھے، سب کیسز کی رپورٹس ملا کرمجموعی طورپر10 افراد ایسے ہیں جن کی رپورٹس پازٹیو آچکی ہیں۔پی سی بی کے عہدیدار نے کوویڈ کیسز پازٹیو آنیکی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ جن ملازمین کی رپورٹس پازیٹو آئی تھیں، وہ اس وقت اپنے گھروں پر ہی قرنطنیہ کررہے ہیں۔ جبکہ دفتر میں بھی کوویڈ پروٹوکولز کو سختی سے عمل کرنے کی ہدایات پہلے سے ہی جاری کی جاچکی ہیں۔