ملیر ینگ کر کٹ کلب نے خالد برائٹ لیگ کر کٹ ایونٹ جیت لیا

254
خالد برائٹ لیگ کی فاتح ٹرافی ملیر ینگ کے کپتان ظہیر عباس مہمان خصوصی سے وصول کر رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر ینگ کر کٹ کلب نے برائٹ سی سی کو 23رنز سے شکست دیکر خالدبرائٹ لیگ کر کٹ ایونٹ 2021-22جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا، برائٹ کر کٹ کلب زون4 کے زیرِ اہتمام کھیلے گئے فائنل میں ملیر ینگ کلب نے197رنز کا ٹارگٹ دیا، جبران نعیم نے58،جبران انصاری45،ظہیر عباس36اور حارث نے ناقابل شکست33رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،ثاقب بدر،مہتاب الدین نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں،جواب میں برائٹ سی سی نے 164رنز بناسکی،ثاقب بدر نے 63اور عباس نے 29رنز اسکورز بنائے،اسپنر حارث نے 4 وکٹیں جبکہ ظہیر عباس نے2 کھلاڑیو کو آؤٹ کیا،فائنل میچ کے اختتام پر برائٹ کلب کے سابقہ کپتان،سینئرز کر کٹرز اسلم صدیقی نے ونر ٹرافی ملیر ینگ کے کپتان ظہیر عباس اور رنرز اپ ٹرافی برائٹ سی سی کے کپتان عبدالرحمن،بہترین بیٹسمین،ظہیر عباس، بہترین بولر ثاقب بدر،پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ظہیر عباس اور مین آف دی میچ فائنل حارث کو ایوارڈ پیش کیا گیا،عتیق صدیقی کو ٹو رنامنٹ کا بیسٹ کوآرڈی نیٹر اور میڈیا کوآرڈی نیٹر کا ایوارڈ پیش کیا ،فائنلسٹ ٹیموں کو کر کٹ ٹی شرٹس پیش کی گئی۔