زائد العمر کھلاڑی، قومی انڈر 16 اور انڈر13 ٹورنامنٹس معطل

433

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی اور ملتان میں قومی انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس معطل کردیے۔ معطلی کی وجہ کراچی اور ملتان میں جاری ٹورنامنٹس میں زائد العمر کھلاڑیوں کی شرکت ہے۔یہ انڈر 13 اور انڈر 16 کے ٹورنامنٹس پی سی بی کے پاتھ ویز پروگرام کا اہم جزو ہیں ، لہٰذا ان ٹورنامنٹس کی ساکھ کو بچانے کے لیے صرف مستحق کھلاڑیوں کو ہی کھیلنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ پی سی بی نے دونوں ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کی بون ایج ٹیسٹنگ کا رائونڈ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی بنا د پر نئی ٹیموںکی تشکیل کے بعد نئے رنامنٹس آئندہ ہفتے سے دوبارہ شروع ہوں گے۔ انڈر 16 ٹورنامنٹ میں ہر ایسوسی ایشن کی 2 ٹیموں کے 300 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، لہٰذا وہاں بون ایج ٹسٹنگ کا عمل آج اور کل جاری رہے گا۔ اسی طرح کراچی میں انڈر 13 کے 150 کھلاڑیوں کی بون ایج ٹسٹنگ آج مکمل کرلی جائے گی۔ ان بون ایج ٹیسٹ میںا زائدالعمرقرارپانے والے کھلاڑیوں کو ان ٹورنامنٹس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم ان کھلاڑیوں کو اپیل کے لیے 2 روز کا وقت دیا جائے گا، جہاں انہیں دوبارہ بون ایج ٹیسٹنگی درست برتھ سرٹیفکیٹ اور متعلقہ دستاویزات جمع کروانے کی آپشن دیا جائے گا۔ جب تک ٹورنامنٹس کا دوبارہ آغاز نہیں ہوتا، اس وقت تک تمام کھلاڑی کراچی اور ملتان میں ہی ٹہریںگی جہاں ا نہیں پی سی بی کے مقررہ کوچز کی زیرنگرانی ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان کا کہنا ہے کہ ویڈیو شواہد سے تصدیق ہوئی ہے کہ کچھ زائد العمر کھلاڑی انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس میں حصہ لے رہے ہیں، لہٰذا ان ایونٹس کو معطل کرنا اور بون ایج ٹیسٹنگ کے نئے راؤنڈ کا آغاز کرنا ہی درست ہوگا۔ ندیم خان نے کہا کہ پی سی بی زائدالعمر کھلاڑیوں کو نظام میں موجود خامو ں کا فائدہ اٹھانے اور مستحق کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی کی اجازت نہیں دے سکتا۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا کہنا ہے کہ غلط عمر کے ساتھ ایج گروپ کرکٹ کھیلنا ایک مجرمانہ جرم ہے جو ہمارے نظام کو متاثر کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹورنامنٹس کی ساکھ کے تحفظ کے لے درستگی کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی اب بون ایج ٹیسٹنگ کا تسروا راؤنڈ کرے گا۔ اس راؤنڈ میں جس کھلاڑی کا بھی جرم ثابت ہوگا اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا جائے گا جبکہ پی سی بی کے زیر اہتمام آئندہ ایونٹس میں اس کھلاڑی کی شرکت سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پی سی بی موجودہ نظام کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد اس کے پروٹوکولز مزید سخت کرکے اسے مربوط بنانے کی کوشش کرے گا، جہاں صرف درست عمر والے کھلاڑیوں کو ہی ایونٹس میں شرکت کی اجازت ہوگی۔