پی ایس ایل کا آخری ایڈیشن ملتان سلطانز نے جیتا

301

کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان کرکٹ بورڈ کا سب سے بڑا برانڈ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کا کائونٹ ڈائون شروع ہوچکا ہے اور شائقین کی نظریں ایونٹ کی افتتاحی تقریب پر جمی ہوئی ہیں کہ کب 27جنوری آئے اور ان مداحوں کی جنہوں نے کھبی اسٹیڈیم کا رخ نہیں کیا پویلین میں بیٹھ کر اسٹارز کی کارکردگی کو دیکھ سکیں اور داد دیں۔پہلے 3ایڈیشنز کے بعد چوتھے ، 5ویں اور چھٹے ایڈیشنز کی روداد کچھ اس طرح ہے کہ آخری ایڈیشن ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر اپنے نام کیا تھا۔ چوتھے ایڈیشن کا ٹائٹل کوئٹہ گلیڈی کے کھاتے میں درج ہوا جبکہ 5ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز نے میدان مار لیا۔ اس طرح کوئی ٹیم اگر ٹائٹل کے حصول میں ناکام نظر آئی تووہ تھی لاہور قلندر۔ اب 7ویں ایڈیشن میں دیکھنا ہے کہ کیا اس کی قسمت جاگتی ہے اور ٹیم کے کھلاڑیوں، آفیشلز اور مداحوں کی خواہش ہے کہ لاہور قلند مست قلندر کردے۔ دیکھنا ہوگا کہ ان کے مالکان نے ڈرافٹنگ میں کن کھلاڑیوں کا چنائو کیا ہے۔ تفصیل میں جاکر دیکھا جائے تو چوتھے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں پشاور زلمی کو شکست دے کر پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے139 رنز کا مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔ٹورنامنٹ میں 430 رنز بنانے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلیا کے شین واٹسن کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔پشاور زلمی کے حسن علی نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 25 وکٹیں حاصل کیں۔