کارپوریٹ چیلنج کپ میں مزید میچوں کے فیصلے

386
لاہور: کارپوریٹ چیلنج کپ کے تیسرے ایڈیشن کے رائونڈ میچ سے قبل ڈی پی ایس کی ٹیم کے کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو

لاہور(جسارت نیوز )اتفاق کرکٹ گرائونڈ اور ریس کورس کرکٹ گرائونڈمیں کارپوریٹ چیلنج کپ کے تیسرے ایڈیشن میں چار رائونڈ میچز کھیلے گئے۔ جس میں ڈیجیٹل پلاننگ سروسز،زیتون گروپ ، یو سی ایس اور جعفربرادرز کی ٹیموں نے اپنے رائونڈ میچز جیت لئے۔ اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈی پی ایس کی ٹیم نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 163 بناکر آئوٹ ہوگئی، ارشاد حسین 49 رنز بناکر نمایاں رہے، مدثر راٹھور نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ڈی پی ایس کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ علی ارحم نے سنچری اسکور کی۔ علی ارحم کو عمدہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسرے میچ میں جعفر برادرز کی ٹیم نے لوکریٹیو اینڈ یو بی اسپورٹس کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔ یو بی اسپورٹس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے،محمد یوسف 36 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، سید ابرار نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔