ٹیسٹ چیمپئن شپ کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن برقرار

192

دبئی(جسارت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستانی ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا 24پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جس نے 2021 سے 16جنوری 2022 2 میچز اپنے نام کیے۔پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے جس نے 4 میچز میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ برابر ہوا۔اسی طرح پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی تیسری پوزیشن رہی، جس نے3 ٹیسٹ میچز میں سے2 میں فتح حاصل کی جبکہ قومی ٹیم کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقا چوتھے، بھارت 5ویں، نیوزی لینڈ چھٹے، بنگلادیش 7ویں، ویسٹ انڈیز 8ویںاور انگلینڈ کی ٹیم 9ویں نمبر پر رہی۔