سندھ میں فاضل راہو جیسے کرداروں کی ضرورت ہے،مقررین

245

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)سندھ کی موجودہ صورتحال میں فاضل راہو جیسے کرداروں کی سخت ضرورت ہے،فاضل راہو کی 35 ویں برسی پر مقررین کا خطاب،ایس آراو ہال مکلی میں فاضل راہو کی 35 ویں کی برسی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ سندھ کی موجودہ صورتحال میں فاضل راہو جیسے کرداروں کی سخت ضرورت ہے،فاضل راہونے ہاری مزدوروں اور شاگردوں کو منظم کیا ،ان کی جدوجہد سے سندھ میں عوامی سیاست نے نیا رُخ اختیار کیا، فاضل راہو جیسے کردار صدیوں یاد رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی پورہیت تحریک کی جنرل سیکرٹری ماروی پلیجو سندھی ادبی سنگت کے فقیر اکرم،ہاشم پلیجو دریا خان پلیجو آزاد خشک نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فاضل پلیجو کے فلسفے اور فکر کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،سندھ اس وقت چاروںطرف سے مسائل میں گھرا ہوا ہے غیر مقامی افراد کی یلغار وسیلوں میں لوٹ کھسوٹ کوہستانی پٹی پر قبضے کر کے سندھ کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔