میرپورخاص،گیس بحران شدت اختیار کرگیا

229

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپورخاص اور اس گرد و نواح سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، ایل پی جی اور لکڑیاں مہنگی ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص اور اس کے گرونواح میں سردی کی شددت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ناشتے اور کھانے کے اوقات میں بھی گیس غائب رہنے لگی جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں توانائی اور مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس، ایل پی جی، لکڑیاں سمیت کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی تمام اشیاء کی قیمتوں کو پر لگے ہوئے ہیں ،حکمرانوں نے ملک کو بہنور میں ڈال دیا ہے گیس نہ ہونے کی وجہ سے اس مہنگائی کے دور میں ہوٹلوں سے مہنگے داموں کھانا خریدنے پر مجبور ہیں، حکومت نے ایل پی جی 230 روپے فی کلو کر دی ہے جبکہ لکڑیاں بھی ساڑھے 600 روپے من ہے اگر گیس کی سپلائی بحال نہ کی گئی تو لوگ فاقہ کشی سے مریں گے۔ شہریوںنے مطالبہ کیا کہ گیس کی سپلائی معمول کے مطابق بحال کی جائے اور مہنگائی پر قابو پا کر روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔