جھوٹے نبوت کے دعویداروں سے مقابلہ ریاست کی ذمہ داری ہے، طاہر مکی

184

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے،26 جنوری کو عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس اتحاد امت کا مظہر ہو گی، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کے مفتی محمد طاہر مکی ،قاری عبدالرحمان الحذیفی،شبان ختم نبوت سندھ کے حافظ محمد ابراہیم سموں ،حافظ میر اسامہ سموں اور میرمرتضی خان نے کہا ہے کہ 25 جنوری کو ہونے والی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس اتحاد امت کا مظہر ہوگی ،تمام مسلک کے علماء اور عمائدین خطاب کریں گے ،مفتی طاہر مکی نے کہا ہے کہ جھوٹے نبوت کے دعویداروں سے مقابلہ اسلامی ریاست کے فرائض میں شامل ہے ،سیدناصدیق اکبر نے مسیلمہ کذاب کے ساتھ جہادکرکے امت مسلمہ کو پیغام دیاکہ جھوٹی نبوت کے خلاف جہاد ’’ریاست مدینہ ‘‘کا کام ہے۔حافظ محمد ابراہیم سموں نے کہا کہ 26جنوری کو ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کے لیے ملک بھر کے علماء سے رابطے جاری ہیں۔