لاڑکانہ،زیبسٹ لائبریری میں سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کی نمائش

336

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالاجی (زیبسٹ) کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کی جانب سے سر شاہنواز بھٹو میموریل لائبریری میںسافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح ہیڈ آف زیبسٹ کیمپس لاڑکانہ زاہدہ ابڑو و دیگر نے ربن کاٹ کر کیا، نمائش میں طلبہ و طالبات کی جانب سے تعلیم، حادثات، ٹرانسپورٹ و دیگر معاملات کے متعلق بنائے گئے موبائیل ایپلی کیشن، ویب سائیٹس، ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن، سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر نمائش کے لیے پیش کرکے طلبہ و طالبات کو ان کے متعلق آگاہی دی جبکہ زیبسٹ کالیج کے اساتذہ سمیت سر شاہنواز بھٹو میموریل لائبریری میں سی ایس ایس و دیگر امتحانات کی تیاریوں کے لیے آنے والے طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر زیبسٹ کی ہیڈ زاہدہ ابڑو کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد مختلف اداروں میں سہولیات پیدا کرکے مقامی مسائل کو آسانی سے حل کرنا ہے، ہم لاڑکانہ میں ایسے سائنس دان پیدا کررہے ہیں جو مختلف اقسام کے سافٹویئرز بنارہے ہیں جس سے کسی بھی امکانی حادثات یا واقعات کے نتیجے میں ان سافٹویئرز کے استعمال سے بچا جاسکتا ہے جبکہ نمائش میں کئی معلومات و دیگر سافٹویئرز نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں جن سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیبسٹ کی جانب سے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو یہ سافٹ ویئرز مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔