حیدرآباد،کورونا کی شرح میں اضافہ، مزید 148 کیس رپورٹ

167

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ، مزید 148 کیس رپورٹ ۔شرح چار فیصد سے بڑھ کر دس فیصد ہوگئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد کے صدر صغیر قریشی،صوبائی وزیر جام خان شورو اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو بھی
کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے اورخود کو گھروں میں آئسولیٹ کرلیا۔کورونا وائرس کے سبب اسریٰ یونیورسٹی ایک ہفتہ کےلیے بند کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔