پولیس مقابلوں میں ذخمی 3 ڈاکوئوں سمیت 52 ملزمان گرفتار

191

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہر میںمبینہ مقابلوں،چھاپوں اور دوسری کارروائیوں کے دوران 52ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس مقابلوں کے دوران 3ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہواگرفتار شدگان قتل،اقدام قتل، ڈکیتی، رہزنی، گاڑیاں موٹرسائیکلیں اور منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں ،اسلحہ ،منشیات ،مسروقہ موٹر سائیکلیںاور دوسری غیرقانونی اشیاء برآمدہوئیں تفصیلات کے مطابق،حیدری پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوئوں کو زخمی حالت میںگرفتار کرلیا،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹبل بھی زخمی ہو ا، پولیس کے مطابق معمول کے گشت کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل سوار مشتبہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا ،جنہوں نے رکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جس سے ایک پولیس کانسٹیبل حمزہ بھی زخمی ہوا ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان زخمی ہوگئے جن کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کی شناخت نادر ولد خان محمد اور سلمان ولد عبدالرزاق کے ناموں سے ہوئی،ملزمان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم اور ایک 30 بور پستول برآمد ہوا، گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے ، اورنگی پولیس نے 2مختلف کارروائیوں میں3مفروراور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا، ،چاکیواڑہ پولیس نے جوئے کے ایک اڈے پر چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے18جواریوں کو گرفتار کرلیا ۔ ایک اور کارروائی میں چاکیواڑہ پولیس نے چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوںمیںملوث ملزم عظیم خان کوگرفتارکرلیا جس کے قبضے سے ایک پستول ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ۔ ویسٹ زو ن پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں21ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار شدگان میں قتل،اقدام قتل، ڈکیتی،رہزنی،اور منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ کلاکوٹ پولیس نے ایک منشیات فروش عابد حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی نبی بخش پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا کلری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک مضر صحت گٹکاماوا بنانے اور فروخت کرنے والے ملزم رمضان کو گرفتار کیا۔سائیٹ سپرہائی وے پولیس نے اللہ بخش گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیاتاہم اس کے 2ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،پولیس کے مطابق ملزمان سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب اسلحے کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی توملزمان نے فرار کی کوشش میں فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوا تاہم اس کے 2ساتھی فرار ہوگئے۔