بلدیاتی بل کومتنازع بنایاجارہاہے‘ایڈمنسٹریٹر کراچی

164

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے انتہائی متوازن بلدیاتی قانون بنایا ہے جسے متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے یہ وہ لوگ کررہے ہیں جو بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد میں ہر تیسرے دن حکومت چھوڑنے والی ایم کیوایم پیٹرول، گیس، بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر ایک دن پی ٹی آئی حکومت سے علیحدہ نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی احتجاج کرے لیکن عوام ان کوآٹے دال کا بھاؤ بتائینگے وہ پیر کو سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ ادویات، آٹا چینی، پیٹرول بجلی یوریا اسکینڈلز اور آئی ایم ایف کی وجہ عمران خان ہیں وفاقی وزرا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ پیپلزپارٹی کی طرف سے نہیں آیا نور عالم نے وفاقی وزراء کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا چینی آٹا، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار اے ٹی ایمز ہیں۔