ضلع گلبرگ وسطی (خواتین)کے تحت ونٹر گالا

188

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کے تحت ایک روزہ ونٹر گالا کا انعقاد قباء گرائونڈ میں کیا گیا۔ جس کا افتتاح ناظمہ کراچی اسماء سفیر نے کیا۔ گالا میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تمام شعبوں نشر واشاعت،جے آئی یوتھ، اطفال، قرآن انسٹیٹیوٹ، پیما اور الخدمت کے تعارفی کیمپ لگائے گئے۔ الخدمت کے تحت لحاف، کمبل، سلے بغیر سلے کپڑوں اور کراکری کا بڑا اسٹال لگایا گیا۔ شعبہ اطفال نے کڈ کارنر کا انتظام کیام بچوں کی مختلف دلچسپ سرگرمیاں دن بھر جاری رہیں۔ اس کے علاوہ جیولری اور کپڑوں کے مختلف اسٹال اور فوڈ فورٹ بھی تھا۔ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جماعت اسلامی کے ممبر سازی فارم بھی پُر کیے۔