پبلک ایڈ کمیٹی کورنگی کی کوششوں سے سڑک کی تعمیر

211

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی یوسی 24 کے انچارچ طلحہ شہاب ودیگر ساتھیوں کی کوششوں کے نتیجے میں زمان ٹاؤن کورنگی،مسجد طیبہ،مریم کلینک والے روڈ کی تعمیر اور مرمت کا کام شروع ہوگیا ہے اور ٹریکٹر کے ذریعے مرکزی روڈ پر قائم۔گڑھے بند کیے جارہے ہیں اور سڑک کی استرکاری کا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔ جماعت اسلامی علاقہ کورنگی شرقی کے ناظم شعیب ایاز اور پبلک۔ایڈ کمیٹی یوسی 24 کے انچارچ طلحہ شہاب نے استر کاری کا کام شروع کیے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ زمان ٹاؤن کی ہر شاہراہ اور لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔انہوں نے عمر فاروق مسجد روڈ،شان پبلک اسکول روڈ اور مصطفی مسجد روڈ کی مرمت کابھی مطالبہ کیا ہے۔