نفرت کاخاتمہ،احترم کی فضا بحال کی جائے، شاہ عبدالحق

194

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اہلسنّت کراچی علامہ شاہ عبد الحق قادری نے علامہ مصلح الدین صدیقی قادری کے 40ویں سالانہ عرس کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان حضور خاتم النبیینؐ کے امتی ہیں دلوں سے نفرت نکال کر ایک دوسرے کا احترام یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہا کہ اصل تبدیلی اپنی بد اعمالیوں پر ندامت اوران کی اصلاح ہے۔اسوہ رسولؐ اور اسلاف کے طریقوں پر عمل سے دنیا و آخرت سنور جائے گی۔اجتماع سے سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید شاہ کاظمی، ڈاکٹرحاجی حنیف طیب،درگاہ عالیہ اشرفیہ ڈاکٹر سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی،علامہ کامران قادری،علامہ اشرف شاد قادری(فیصل آباد)،سید رفیق شاہ نے بھی خطاب کیا۔