کراچی میں کوروناکی کیسز40فیصد تک جانا تشویشناک ہے‘پیما

246

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں اومیکرون (Omicron) وائرس کی وجہ سے کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے مثبت کیسزخصوصاً کراچی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہاں مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد تک چلی گئی ہے یہ شرح صرف رجسٹرڈ کیسز کی تعداد کو ظاہر کرتی ہے ،خدشہ ہے کہ غیر رجسٹرڈ کیسزسمیت مثبت کیسز کی تعداد کہیں زیادہ ہو گئی ہو۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سینٹر کے اعزازی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد نے کہاکہ اس بیماری کی علامات میں نزلہ، گلے میں درد، تیز بخار، جسم میں درد خاص طور پر ٹانگوں میں شدید درد اور بھوک کی کمی شامل ہیں۔