شاہ فیصل کالونی:4مسلح ڈاکوؤں کا موبائل شاپ پردھاوا

166

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی میں دن دہاڑے اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں،موبائل شاپ پر 4 مسلح ڈاکووؤں نے دھاوا بول دیا اور اسلحے کے زور پر موبائل شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز لے اڑے، شاہ فیصل کالونی میں گزشتہ روز ہونے والی واردات کی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، فوٹیج میں 4 ملزمان کو دکان میں لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان نے ماسک اور کیپ پہن رکھا ہے۔