پاکستان میں کلینکل ٹرائل کی کامیابی اہم پیش رفت ہے ‘عذراپیچوہو

374

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیرِصحت و بہبودِآبادی سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچو ہونے پیر کو سینٹر فار بائیوایکویلینس اسٹڈیز اینڈکلینیکل ریسرچ (سی بی ایس سی آر)، ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی کے تحت کویڈ19 کے مریضوں کے علاج کے لیے ٹریڈیشنل چائینیز میڈیسن ’جن ہْوا قنجن گرینولس‘ کے کلینیکل ٹرائیل کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہاکلینیکل ٹرائل پاکستان میںکلینیکل ریسرچ میں اعلیٰ درجے کی مہارت کی موجودگی کی دلیل ہے۔ یہ بات انہوں نے کرونا کی دوا کیکلینیکل ٹرائل کی عوامی اعلان کی تقریب کے دوران بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں کہی۔ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے اس کلینیکل ریسرچ میں متحرک ماہرین اور متعلقہ ادروں کو مبارکباد دی، اور کہا کہ صحت اور امراض سے متعلق ملکی مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے یہ ٹرائل یقیناًایک اہم پیش رفت ہے۔