مشیر قومی سلامتی کا آج 2 روزہ دورہ افغانستان کا امکان

130

اسلام آباد(آن لائن )مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا(آج)منگل کو 2 روزہ دورہ افغانستان کا قوی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مشیر قومی سلامتی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر کابل کا دورہ کریں گے۔ڈاکٹر معید وفد کے ہمراہ طالبان کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقات کریں گے۔پاک افغان تعلقات، افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کلیدی نکتہ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد زمینی حقائق، افغان عوام کی ضروریات، درکار تکنیکی امداد کا جائزہ لے گا۔معید یوسف پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کے عمل و دیگر امور پر گفتگو کریں گے،افغان عبوری حکومت اور کالعدم ٹی ٹی پی سے رابطوں کے بارے میں امور بھی زیر غور آئیں گے۔