چینی بحران‘ شوگر ملز مالکان کی شوکاز کیخلاف درخواستیں مسترد

138

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ملک میں2010ء کے چینی بحران کی انکوئرای اور شوگر ملز مالکان کو شوکاز نوٹس کے اجرا کے خلاف میرپور خاص شوگر ملز و دیگر کی درخواستیں مسترد کردیں۔ ہائی کورٹ نے11 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دور اقتدار میں 2010ء میں چینی کابحران پیدا ہوا تھا‘ اس وقت پی پی کی مخلوط حکومت نے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا تھا‘ ایف آئی اے نے انکوائری رپورٹ میں شوگر ملز مالکان کو چینی بحران کا ذمے دار قرار دیا تھا‘رپورٹ میں شوگر ملز مالکان کی جانب سے دستاویزات چھپانے کا بھی انکشاف کیا تھا۔ کمپٹیشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاسما کے نرخوں پر کنٹرول اور اجارہ داری ختم کرنے کے لیے قانون بنایا۔شوگر ملز مالکان کاکہناتھا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد 2010 ء کا ایکٹ ختم ہوگیا تھا ‘ شوکاز نوٹس کا اجرا بھی غیر قانونی ہے۔