صدر مملکت نے مختلف تعیناتیوں کی منظوری دیدی

162

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے بورڈ آف گورنرز سمیت دیگر مختلف تعیناتیوں کی منظوری دیدی۔ پیر کو ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 156 کے تحت بلوچستان کے سینئر وزیر برائے فنانس ڈیپارٹمنٹ نور محمد دمڑ کی بطور رکن قومی اقتصادی کونسل تعیناتی کی منظوری دے دی ہے جبکہ انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ سابق سفیر جلیل عباس جیلانی، ڈاکٹر رفعت حسین اور ڈاکٹر سلمیٰ ملک بطور رکن بورڈ آف گورنرز تعینات ہونگے۔ ممبرز بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی اعزازی بنیادوں پر کی گئی۔ صدر مملکت نے سید حسنین مہدی کی بطور سیکرٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن بھی تعیناتی کی منظوری دیدی، 21 گریڈ کے افسر سید حسنین مہدی کا تعلق سیکرٹریٹ گروپ سے ہے۔