ہمیشہ تاجر برادری کے مسائل حل کرانے کی جدوجہد کی ،ایس ایم منیر

348
سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم منیر کا کراچی جمخانہ الیکشن 2022میں صدارتی امیدواراکبراقبال پوری کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ اورملک کے معروف صنعتکار ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ میری ہمیشہ یہی کوشش رہی کہ میں بزنس کمیونٹی کی مشکلات کو دور کرنے کی جدوجہد کروں اور ان کے مسائل حکومت تک پہنچا کرحل کرائوں،ایکسپورٹرز کے ریفنڈز حکومت سے دلوانے میں ہماری یونائٹیڈ بزنس گروپ کی ٹیم نے جو کام کیے وہ ناقابل فراموش ہیں،ہم نے ہردم بزنس کمیونٹی کے مفادات کا تحفظ کیا ہے اور آئندہ ہم اپنا یہ مشن جاری رکھیں گے۔انہوں نے کراچی جمخانہ الیکشن 2022میں صدارتی امیدواراکبراقبال پوری اور ان کے پینل اراکین کے اعزاز میں ان کے دوستوں کی جانب سے دیئے گئے عصرانے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کا پلیٹ فارم ہو یا فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)، کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) ہو یا کراچی جم خانہ ہم ہمیشہ مضبوط پل کا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ملاقات میں فرحان الرحمان،خالدتواب،زبیرچھایا،صدر کاٹی سلمان اسلم،زاہدسعید،ڈاکٹر زاہد انصاری،فرخ مظہر، حشام اے رزاق،شجاعت علی بیگ، جہانگیر انوراظفرآفتاب اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایس ایم منیر نے کراچی جم خانہ الیکشن میں اکبراقبال پوری پینل کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اکبراقبال پوری صدارتی منصب کے لیے بہترین امیدوار ہیں اوران کی مینجنگ کمیٹی کے لیے نامزد کردہ ٹیم میں عنبرین ثاقب ٹپال،عون علی،ایوب قاضی،جان محمد دادا بھائی، خضر امعیر، مہناز فاطمہ علوی دیوان، محمد جاوید بندوقڈا،نادیہ دادا بیگ،رضوان عمر،ثاقب نسیم اورشہزاد نوربہترن امیدوار ہیں،میری جم خانہ کے ممبران سے التماس ہے کہ وہ اکبر اقبال پوری پینل کے تمام امیدواروں کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں۔