سونے کی فی تولہ قیمت میں50روپے اضافہ

286

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں3ڈالرزکا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1822 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت50روپے اضافہ سے 1لاکھ 25 ہزار200اوردس گرام سونے کی قیمت42روپے اضافہ سے 1لاکھ7ہزار338 روپے رہی ۔