ملک میں ٹرکوں کی پیداوار اورفروخت میں اضافہ

282

اسلام آباد(اے پی پی):ملک میں ٹرکوں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 78.99فیصد اور 69.81 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں 2,787یونٹس ٹرکوں کی پیداوار اور2802یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1,557 یونٹس ٹرکوں کی پیداوار اور 1650 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ دسمبر 2021 میں ملک میں 432 یونٹس ٹرکوں کی پیداوار اور 299 یونٹس کی فروخت ہوئی، دسمبر2020میں ملک میں 231یونٹس ٹرکوں کی پیداواراور291یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔