فریش اسٹریٹ کی جانب سے کراچی ایٹ 2022میں عالمی پکوان شامل

154

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی ایٹ فیسٹیول میں رواں سال لوگوں نے سب سے زیادہ دلچسپی کا اظہار معروف فوڈ برانڈ فریش اسٹریٹ میں کیا ، جس میں دنیا بھر کے لذیذ پکوان کی منفرد آفرز موجود تھیں۔ کراچی ایٹ فیسٹیول بیچ ویو پارک میں 14سے 16جنوری 2022تک منعقد کیا گیا، فیسٹیول کا انعقادCOVIDکے ایس او پیزاور پروٹوکولزپر سختی سے عملدرآمد کرکے حفظان صحت اور حفاظت کے ضوابط کے تحت کیا جارہا ہے۔ فریش اسٹریٹ کے پیش کردہ مینو میں کھانوں کی طویل فہرست موجود ہے، جو ایونٹ کے ضوابط کی مناسبت سے تمام اشیاء 100سے 200روپے کی قیمت کے اندردستیاب ہیں اور اس میں فریش اسٹریٹ کے ریپز، سلاد، آلو کے فرائز، مختلف ذائقوں کے ساسز اور میٹھے میں آئس کریم بائٹس اور اسکوپس بھی شامل ہیں۔