سعودی اتحاد کی یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری ، 12 افراد ہلاک

365

ریاض: یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی اتحاد کی  حوثی باغیوں کے ٹھکانوں میں بمباری کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں مختلف مقامات پر بمباری کی، سعودی اتحاد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صنعا میں فضائی کارروائی کے دوران  حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی اتحاد حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 12 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سابق فوجی اہلکار بھی شامل ہے۔

دوسری جانب حوثی باغیوں نے عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں 20 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔