سپر موم کا لقب پانے والی شیرنی کا انتقال کرگئی، ہندو مذہب کے تحت آخری رسومات کی ادائیگی

1653

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 29 بچوں کو جنم دینے والی ’کولر والی‘ نامی مادہ ٹائیگر انتقال کر گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 سالہ پینچ ٹائیگرس نے 2008 سے 2018 تک 10 سال  کے عرصے کے دوران 29 بچوں کو جنم دیا، 29 بچوں کو جنم دینے پر ٹائیگریس کو ’سپر موم ‘ کے لقب سے نوازا گیا تھا۔

تاہم اب ’کولر والی‘انتقال کر گئی ہے، جس کی تدفین کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس کی آخری رسومات ہندو رسومات کے تحت ادا کی گئی۔

 سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ٹائیگرس کی آخری رسومات میں مقامی لوگوں کو شرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل تصاویر میں مری ہوئی ٹائیگرس کو ہار پھولوں کے ساتھ لکڑیوں پر لیٹا جاسکتا ہے جبکہ رسومات میں شریک مقامی خواتین کو مادہ ٹائیگر پر ہار ڈالتے تو کہیں ٹائیگرس کی چتا کے آگے ہاتھ جوڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔